Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا وائرس سے اموات کی شرح میں اضافے کا امکان

شائع 22 اپريل 2020 02:46pm

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی  نے کورونا وائرس سے متعلق خبردارکرتے ہوئے کہ  ابھی تک وائرس کی بلند ترین سطح پر نہیں پہنچے ۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مئی کے آخراورجون کے شروع میں کورونا متاثرین بڑھ سکتے ہیں وائرس سے  اموات کی شرح میں اضافہ بھی خارج از امکان نہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ  ٹیسٹنگ صلاحیت بڑھنے کے بعد متاثرین کی اصل تعداد سامنےآئےگی۔

انھوں نے کہا ہمیں تیار رہنا چاہیے مستقل لاک ڈاؤن نہیں کرسکتے۔ایئرپورٹس کھلنے اور  ٹیسٹنگ استعداد بڑھنے کے بعد اب چھ ہزار سےزائد پاکستانیوں کو بیرون ملک سے واپس لاسکیں گے۔